Oct ۳۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں بائیس ہزار سے زائد بچے شہید ہوئے ہیں۔

غزہ میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ اطفال اور زچگی کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر احمد الفراء نے بتایا کہ اسرائیلی حملے کے آغاز سے اب تک اس علاقے میں بائیس ہزار سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔

الفراء نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ مزید پانچ ہزار پانچ سو بچوں کو غزہ سے باہر منتقل کئے جانے اور فوری علاج کی فوری ضرورت ہے، لیکن محاصرے اور کراسنگ کی بندش کےسبب وہ باہر جانے سے مجبور ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک چوالیس بچے صرف اس وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں کہ انہیں علاج کے لیے غزہ سے باہر جانے سے روکا گیا۔

فلسطینی محکمہ صحت کے عہدیدار نے موجودہ صورتحال کو "مکمل انسانی المیہ" قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ میں زخمی اور بیمار بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے فوری طور پر اقدام کرنا چاہیے۔

 

ٹیگس