-
کوئی تجویز ملنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہوتا کہ اسے قبول بھی کر لیا گیا: ایران
Jun ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۸ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے دوران امریکہ کی جانب سے ایران کو پیش کی جانے والی تجویز کے بارے میں کئے جانے والے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ کوئی بھی ایسی تجویز یا فارمولہ ایران کی جانب سے مثبت ردعمل کا حامل نہیں بن سکتا کہ جس میں ایران کے قانونی مطالبات اور اسی طرح ایرانی قوم کے مفادات کی ضمانت فراہم نہیں کی گئی ہو گی۔
-
آسٹریا کو ایران کے خلاف جھوٹی رپورٹ نشر کرنا پڑا بھاری، تہران نے ویانا سے سرکاری وضاحت طلب کر لی
May ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۲ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام سے متعلق منفی اور جھوٹی رپورٹ پر ویانا سے سرکاری وضاحت طلب کر لی ہے۔
-
ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم کے استعمال پر ہمارا جواب منہ توڑ ہوگا؛ عراقچی
May ۲۶, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۶ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف ایٹمی معاہدے میں درج اسنیپ بیک مکینزم کو متحرک کرنے کی کوشش کی گئی تو تہران کا ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔
-
یورینیم کی افزودگی کا حق ہماری ریڈلائن ہے: کاظم غریب آبادی
May ۱۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۱نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بعض مغربی ذرائع ابلاغ کی اس افواہ پر کہ ایران یورینیم کی افزودگی کو اعتماد حاصل کرنے کے لیے کچھ عرصے کے لیے بند کرسکتا ہے، کہا کہ یورینیم کی افزودگی کا حق ہماری ریڈلائن ہے۔
-
امریکی حکام کے دوغلے بیانات پر سخت ردعمل؛ ایران کی وزارت خارجہ
May ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۸ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کے دوغلے بیانات سے مذاکراتی عمل کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔
-
تہران اور تین یورپی ممالک کے درمیان سولہ مئی کو مذاکرات
May ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۰تہران اور دو ہزار پندرہ کے جوہری معاہدے کے یورپی فریقوں کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور کل سولہ مئی کو استنبول میں ہوگا۔
-
امریکی صدر کے بیانات مکارانہ اور توہین آمیز ہیں؛ ایران کی وزارت خارجہ
May ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۲وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے خلاف امریکی صدر کے بیان کو جھوٹا، تفرقہ ڈالنے پر مبنی اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔اس بیان میں آیا ہے کہ ٹرمپ کے یہ دعوے علاقے کے عوام کی جانب امریکہ کی مکارانہ اور توہین آمیز پالیسی کا منہ بولتا ثبوت اور صیہونیوں کو جوابدہ کرنے سے بچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
-
ہندوستانی دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ مسئلہ قرار دیا ہے
May ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۳ہندوستان کے دفتر خارجہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی دباؤ سے ایٹمی جنگ روکنے اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ میں امریکی ثالثی کے بارے میں ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ مسئلہ قرار دیا ہے۔
-
ایران اور تین یورپی ممالک کے حکام کے درمیان جمعہ کو ملاقات ہوگی: اسماعیل بقائی
May ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۲ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور تین یورپی ممالک کے حکام کے درمیان جمعہ کو ملاقات ہوگی
-
تجربہ ہمیں بتاتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں انتہائی احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنا ہے: اسماعیل بقائی
May ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۳اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں کہا ہے کہ ہم تجربے سے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمیں امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں انتہائی احتیاط سے آگے بڑھنا ہوگا