ہندوستانی وزارت خارجہ میں بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی طلبی، ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کی سلامتی کا مطالبہ
ہندوستان نے ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کو دھمکیوں اور بنگلہ دیشی لیڈروں کے ہند مخالف بیانات پر بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو طلب کر کے اپنے مشن کی سلامتی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: اطلاعات کے مطابق ہندوستان نے بدھ کے روز بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو وزارتِ خارجہ میں طلب کر کے ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کو موصول ہونے والی دھمکیوں اور بعض بنگلہ دیشی لیڈروں کی جانب سے دیے گئے اشتعال انگیز ہندوستان مخالف بیانات پر سخت سفارتی احتجاج درج کرایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں سیکورٹی صورت حال کے بگڑنے پر ہندوستان پہلے ہی اپنے ہائی کمیشن سے غیر ضروری عملے اور اہلِ خانہ کو واپس وطن بلا چکا ہے۔
ہندوستانی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ریاض حمید اللہ کو طلب کر کے بنگلہ دیش میں سیکورٹی کے بگڑتے حالات پر ہندوستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ بیان میں خاص طور پر ان انتہاپسند عناصر کی سرگرمیوں کی جانب توجہ دلائی گئی جنہوں نے ڈھاکہ میں ہندوستانی مشن کے گرد سیکورٹی صورت حال پیدا کرنے کے اعلانات کیے ہیں۔ ہندوستان نے واضح کیا ہے کہ سفارتی مشنوں کی حفاظت میزبان حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel