ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں کل سے شروع ہوئے دو روزہ جی بیس کے سربراہی اجلاس میں دیگر اہم رہنماؤں کے علاوہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی ہے لیکن وہ اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی دہلی میں قیام کریں گے۔
نئی دہلی میں جی بیس کا سربراہی اجلاس آج شروع ہوگيا جس کی سربراہی ہندوستان کررہا ہے۔
پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارا لحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے پختہ عزم کو کمزور نہيں کیا جاسکتا۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی ترقی دنیا کے مفاد میں ہے اور ہمارا نصب العین ایک زمین، ایک خاندان اور ایک مستقبل ہے۔
عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ کرکوک میں فتنہ انگیز عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو تبدیل ہوتے حقائق کو قبول کرنا ہو گا۔ انھوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اکیسویں صدی کے اپنے اہداف پر نظر ثانی کرے۔
سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کردیا گيا ہے۔
پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ بغاوت اور خانہ جنگی کی کوشش تھی اور اس کا ہدف موجودہ آرمی چیف اور ان کی ٹیم تھی۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی عمران خان اداروں اور سیاسی پارٹیوں سے بات چیت کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بجلی کے سلسلے میں جلدی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ہیں، ہم ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جو بعد میں واپس لینا پڑجائے۔