پاکستان کے ووزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی تنظیم، کانفرنس آف پارٹیز کے نائب صدر منتخب کرلئے گئے ہیں ۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر کہا ہے کہ انکی حکومت کا خاتمہ امریکی سازش کا نتیجہ تھا۔
عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ عراق کے سیاسی بحران کا حل اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر صداقت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس لوٹنا ہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیراعظم نے یمن میں جنگ بندی کی شکست کا ذمہ دار سعودی اتحاد اور اقوام متحدہ کو قرار دیا ہے۔
برطانیہ کی نئی وزیر اعظم اور کنزرویٹو پارٹی کی رہنما لز ٹرس نے کہا ہے کہ میں انتہا پسند صیہونی ہوں اور اپنی حکومت میں برطانیہ اور اسرائیل کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر کاربند ہوں۔
برطانیہ کے ہزاروں شہریوں نے ایک طومار پر دستخط کر کے برطانوی حکومت کو برطرف اور ملک میں عام انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے۔
عراق مین تشرین یا اکتوبر کے مظاہروں کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر، احتجاج کرنے والے درجنوں نوجوانوں نے ایک بار پھر بغداد کے گرین زون میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔
ہنگری کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ روس کے خلاف پابندیاں یورپی عوام کی غربت کا باعث بنی ہیں اور یہ غربت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔