پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی لہر ہے اس لیے بہت سی جگہوں پر سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلے کو کسی غلط نظریے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔
پاکستان بھر میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، انتخابی میدان میں پنجہ آزمائی کے لیے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔
پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی مذمت کی ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے اپنے ملک سے امریکی اتحاد کے فوجیوں کے باہر نکلنے کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کردستان بھی اس سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کا حصہ ہے-
پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کے لیے ہرممکن قدم اٹھارہے ہیں انتخابات میں یہ فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسلام آباد میں پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی جس میں پاکستانی وزیر اعظم نے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔
ہندوستان میں آج 75 واں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، دہلی میں مرکزی تقریب میں فرانس کے صدر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
ہندوستان کی ریاست گجرات کے علاقے وڈودرا میں ایک تالاب میں کشتی پلٹنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غاصب اسرائیل کی خفیہ ایجنسی، موساد، کے سابق سربراہ ایفریم ہیلیوی Efraim Halevy نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو حماس کو شکست دینے میں ناکام رہے ہیں لہٰذا انہیں اب استعفیٰ دے دینا جاہیے۔
غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو خطرہ ہے کہ لیکڈ پارٹی کے ارکان کے درمیان بڑھتی ہوئی مایوسی ان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کا باعث بن سکتی ہے۔