روسی صدر نے کہا ہے کہ نیٹو کے رکن ملکوں کی جانب سے یوکرین کو ہتھیار کی فراہمی، ماسکو کے لئے خطرناک ہے۔
روس اور چین کے صدور بدھ کے روز ایک دوسرے سے آن لائن ملاقات اور ماسکو بیجنگ اسٹریٹیجک تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین میں نیٹو کی سرگرمیوں کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔ انہوں نے یہ انتباہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دیا۔
سحر نیوز رپورٹ
ویانا میں روس کے نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں غیرسرکاری اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
ہندوستان اور روس نے اپنے مشترکہ بیان میں غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
روس کے صدر ولادیمیر پویتن اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کی شام دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ، عالمی اور علاقائی اہمیت کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستان اور روس جلد ہی خلائی اور اسلحے کی خرید و فروخت کے سلسلے میں آپس میں متعدد معاہدے کرنے والے ہیں، یہ بات نئی دہلی میں تعینات روس کے سفیر نے کہی۔
روس اور امریکی حکام کی ان دنوں ہونے والی ممکنہ ملاقات سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ایک مرتبہ پھر اُس وقت عیاں ہو گئی جب روس نے امریکی سفیروں کو اپنے ملک سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے زور دے کر کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات میں ملت ایران کے خلاف تمام پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں پوری طرح سنجیدہ ہیں۔