سحر نیوز رپورٹ
باتیں بہت ہو چکی ہیں، اب کام کا وقت ہے، یہ بات ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے جامع ایٹمی معاہدے جے سی پی او اے کے مغربی فریقوں سے کہی ہے۔
ایران اور ترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکروں نے علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں میں دونوں ممالک کے موقف کے پیش نظر دو طرفہ تعاون کی سطح کو بڑھانے اور تہران-انقرہ جامع تعاون کی دستاویز کو حتمی شکل دینے پر زور دیا۔
ایران کے اعلی مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ویانا میں معاہدے تک پہنچنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
ایران کے مذاکرات کار نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ویانا میں پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
جامع ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے مذاکرات کا شروع ہونے والا نیا سلسلہ مختصر وقفے کے بعد آج سے پھر آگے بڑھے گا۔
ویانا میں روس کے نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں غیرسرکاری اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ کہا ہے کہ تہران ویانا مذاکرات میں پوری طرح سنجیدہ ہے اور اسے امید ہے کہ اس کی پیش کردہ تجاویز پر سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جائے گا۔
ویانا مذاکرات میں نیک نیتی کا ڈھونگ کرنے والے امریکہ نے ایران کے خلاف اپنے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اُس پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔