سحر نیوز رپورٹ
روس نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کی تازہ لہر کے جواب میں، امریکہ کی نائب صدر کامیلا ہیریس اور ستائیس دیگر عہدیداروں، تاجروں اور صحافیوں کے روس میں داخلے میں پر پابندی عائد کردی ہے۔
ماسکو نے روس کے خلاف برطانیہ کی پابندیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ملک میں برطانوی وزیر اعظم اور دیگر وزراء کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایران کے خلاف امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں بے بنیاد دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے انہیں بے بنیاد اور تکراری قرار دیا ہے۔
یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں میں نرمی کئے جانے اور روبل میں روسی گیس کی خریداری پر سخت خبردار کیا ہے۔
صدر مملکت کے نام ایٹمی مذاکرات کے بارے میں ایران کی پارلیمنٹ کے ڈھائی سو سے زیادہ اراکین نے خط ارسال کیا ہے۔
یمن کی مرکزی حکومت نے زور دے کر کہا ہے کہ سعودی عرب کو محاصرے کے خاتمے کی پابندی کرنا پڑے گی اور عبوری کونسل کی تشکیل کا یمن سے کوئی تعلق نہیں ہے
روس نے دنیا میں ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقتوں کے گروہ بریکس سے، برآمدات اور درآمدات کے لئے اپنی اپنی قومی کرنسیوں کو استعمال کرنے اور ادائیگی کے سسٹم کو ضم کرنے کی اپیل کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پرامن ایٹمی صنعتوں میں تحقیق و ترقی کی حمایت کرتی ہے
ایران کے محکمہ کسٹم کے ترجمان نے ایران کے خلاف پابندیون کے دور میں ماہانہ تجارت کا ریکارڈ ٹوٹنے کی خبر دی ہے۔