Jul ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکہ اگر حقیقت پسندی سے کام لے تو مذاکرات نتیجہ بخش ہو سکتے ہیں: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اگر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو مذاکرات نتیجہ بخش ہو سکتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ایران کے  نائب وزیر خارجہ اور اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی نے بڑی سنجیدگی اور ان سے مکمل ہم آہنگی سے پابندیوں کی منسوخی پر منطقی اور سرگرم مذاکرات کا سلسلہ جاری آگے بڑھایا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم  قومی طاقت و قوت کی بنیاد پر اور سوچ سمجھ کر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کیجانب سے حقیقت پسندانہ رویہ اپنانے اور ایران کو جوہری معاہدے کے اقتصادی ثمرات ملنے کی ضمانت دینے سے ان مذاکرات کا نتیجہ نکل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات  28 اور 29 جون کو اعلی ایرانی سفارتکار علی باقری کنی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ "انریکہ مورا" کی شرکت سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں  مذاکرات ہوئے۔

ٹیگس