امریکا کی غیر قانونی پابندیوں کے خلاف آواز اٹھنے لگی
اقوام متحدہ نے امریکا سے ایٹمی معاہدے میں واپسی اور ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل نے قرارداد بائیس اکتیس اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں یو این سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں امریکہ سے جوہری معاہدے کی طرف واپسی اور ایران کے خلاف پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
سلامتی کونسل نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے نفاذ سے متعلق سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی تیرہویں رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس بلایا تھا۔
ارنا کے مطابق، اقوام متحدہ کی نائب سکریٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے قرارداد بائیس اکتیس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نفاذ کے بارے میں تیرہویں رپورٹ پڑھ کر سنائی اور امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے خلاف تمام پابندیاں اٹھائے اور نجی شعبے کے ساتھ تجارت کرے۔
دوسری جانب سیکورٹی کونسل میں چین کے نمائندے نے بھی تہران کے خلاف امریکا کی یکطرفہ پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ چین کے نمائندے ژانگ جون نے سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ہم قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔