جناح ہاؤس واقعہ پر بنائی گئی جےآئی ٹی میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جواب جمع کرا دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری جان کو لاحق خطرات کے باعث سوالنامے یا زمان پارک سے بذریعہ ویڈیو لنک بیان لیا جائے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ملک کی سب سےبڑی اپوزیشن پارٹی پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بدنام کرنے کی منظم سازش کر رہی ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فوری طور پر بات چیت کی اپیل کی ہے تاہم یہ بھی کہا ہے کہ انکی اس اپیل کو انکی کمزوری نہ سمجھا جائے بلکہ یہ فیصلہ انہوں نے ملک کے بگڑتے حالات کے پیش نظر کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری، مسرت جمشید، جمشید چیمہ اور سینیٹر عبدالقادر نے بھی 9 مئی کے پرتشدد کے واقعات پر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
پاکستان کے صدر نے ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی حالات پر اظہار تشویش کیا ہے۔
پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے آڈیو لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات اور فوج کی تنصیاب پر حملے پاکستان کی سالمیت پر حملے تھے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی مذمت کردی ۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان میں شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کو بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوجی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئےپی ڈی ایم پر الزام عائد کیا کہ وہ فوج کو اپوزیشن پارٹی کے خلاف کھڑا کرکے پی ٹی آئی کو مرکزی دھارے کی سیاست سے ختم کرنےکے درپے ہے۔