اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ ملنے کی درخواستیں منظور کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔
آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کر دی۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر نئے گورنروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔
پاکستان میں ضمنی انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کی 5 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 16 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ اور مسلم لیگ ن کے سیدال خان ناصر بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں اور دونوں نے اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھا لیا۔
پنجاب سے مسلم لیگ (ن) اور سندھ سے پیپلزپارٹی نے سینیٹ کے انتخابات میں میدان مار لیا ہے۔
قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں ہوئی۔ تینوں ایوان کے ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔