Oct ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران تیرا شکریہ، مسلمانوں کا سرفخر سے بلند کردیا: پاکستان کے سابق صدر

پاکستان کے سابق صدر عارف علوی نے ایران کے موقف کی قدردانی کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق صدرعارف علوی نے ایران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے مسلمانوں کا نام اونچا رکھا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ اسرائیل مملکتوں میں غنڈے کی طرح معصوم لوگوں کی جان لے رہا ہے، قائدِ اعظم کا پہلا مؤقف یہ تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کے لیے ہونا چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کو عالمی حقوق کی پرواہ نہیں ہے، موبائل فونز کو پیجر میں تبدیل کرکے پھاڑا جارہا ہے، سیاسی قیادت کو ایران میں شہید کیا گیا۔

ٹیگس