پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان ووٹ لے کر اسپیکر اور ظہیر اقبال چنڑ ووٹ لیکر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔
نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی کی حلف برداری کے موقع پرالیکشن میں دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ، جماعت اسلامی ، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم حقیقی نے 24 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کر لیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت سازی پر اتفاق کے بعد آج اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای سو انڈیکس نوسو پچانوے پوائنٹس بڑھ گیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کیلیے معاہدہ طے پاگیا، جس کے مطابق وزیراعظم ن لیگ کا اور صدر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مل کر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی نےمرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کا دعوی کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہوگئے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔