پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسلام آباد کابل کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی 10 روز بعد پاکستان میں داخل ہو گئی۔
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ اگر پاکستان سے نکالے جانے والے افغان پناہ گزینوں کے لئے سردی سے بچاؤ کا فوری انتظام نہ کیا گيا تو ان میں سے ایک بڑی تعداد سردی کی وجہ سے موت کے منہ میں جاسکتی ہے۔
پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں جاری دھرنے کو بلوچستان کی حکومت نے پاکستان مخالف پلیٹ فارم قرار دے دیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان کے نگران وزیراعظم کو ایک خط ارسال کر کے پناہ گزینوں خصوصا قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر پاکستانی فوجیوں اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے درمیان تصادم میں چار پاکستانی فوجی مارے گئے ہیں۔
طورخم سرحد پر افغانستان سے پاکستان غذائی اجناس خصوصا پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پی پی کیو سی سرٹیفیکیشن نہ ہونے کی بنیاد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد آمد و رفت کےلئے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ دونوں ممالک کی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد طورخم سرحد کو بند کر دیا گیا تھا۔