پاکستان کی ترجمان وزارتِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ عبوری افغان حکومت کی طرف سے کسی بھی ڈھانچے کی تعمیر قبول نہیں کر سکتے۔
طورخم بارڈر دوبارہ کھولنے کے حوالے پاکستانی اور افغان بارڈر سیکورٹی حکام کے مذاکرات ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں اور یہ بارڈر ابھی تک بدستور بند ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پر ہوئے خودکش حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کے ژوب میں پاک افغان سرحد کے پاس سی ٹی ڈی کاروائی میں مارے جانے کی خبر ہے۔
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی سرحدی فورس کے کمانڈر جنرل رضا شجاعی نے کہا ہے کہ سرحدی فورس کی دہشت گرد گروہ کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے مابین جھڑپیں کسی بھی ملک کے حق میں نہیں ہیں۔
پاکستان و افغانستان طورخم بارڈر کی مسلسل پانچویں روز بھی بندش نے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور پیدل آمد و رفت کرنے والے شہریوں کی مالی اور جسمانی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سرحدی محافظ زخمی ہو گیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے کی تردید کی ہے۔
پاکستان اور افغانستان میں سرحدی کشیدگی پر مذاکرات کے لئے پاکستانی علما اور قبائلی عمائدین کا ایک وفد قندھار روانہ ہوا ہے ۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور کا ابھی واپس لوٹنا طے نہیں ہے۔