اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں استحکام اور سلامتی کی تقویت کا خیرمقدم اور اس کی حمایت کرتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ہم جنگ پسندوں کو خبردار کرتے ہیں جو غزہ اور مغربی کنارے میں جنگ کو وسعت دینے کے درپے ہیں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، امریکہ فوری طور پر اسرائیلی مجرموں کی حمایت کرنا بند کردے۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ و امریکہ کی حمایت سے غزہ کے خلاف جاری صیہونی جرائم غیر انسانی اور نسل کشی کے مترادف ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ کے مطابق 3+3 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی، صیہونی حکومت کے جرائم اور لوگوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔
ٹانک میں سابق آئی جی خیبر پختونخوا پولیس صلاح الدین محسود کے بھائی اور سابق ناظم حبیب محسود کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی تردید کی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ پاکستان زھرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ریاض میں ایران کے سفارت خانے کا قیام سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے سلسلے میں ایک خوش آئند اور اہم پیش رفت ہے۔
سحر نیوز رپورٹ