Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۴
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطالبہ کے باوجود بنگلہ دیش کے حکام نے روہنگیا مسلمانوں کو ایک دور افتادہ جزیرے میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کا پہلا گروہ چٹاگانگ سے بھاسانچار جزیرے کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی حکام کا دعوا ہے کہ وہ ان پناہ گزینوں کو مذکورہ جزیرے کی جانب منتقل کر رہے ہیں جنہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔ منتقلی کا سبب کچھ بھی ہو، مگر یہ طے ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی زندگی ’اجیرن‘ ہو کر رہ گئی ہے۔