دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے افسران نے بتایا کہ احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے22 ہزارسیکیورٹی اہلکاراورایک ہزار 200 کنٹینرز طلب بھی طلب کیے گئے۔
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی ملک سمیت چار افراد کو قتل کردیا جبکہ 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا۔
سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں پولیس وین پر خودکش حملہ ہوا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہر مالاکنڈ میں بائیزئی کے علاقے شاہکوٹ میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ہے۔
راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اور احمد خان بھچر کو رہا کردیا۔
عمران خان سے ملاقات کے لئے جانے والے تحریک انصاف کے کئی رہنماوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امریکی ریاست الاباما میں واقع ٹسکیگی یونیورسٹی میں ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔
ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کی پولیس نے غزہ کے حامی پچاس مظاہرین کو گرفتار جبکہ تین سو چالیس کو فلسطین کی آزادی کے لئے پرامن مظاہرہ کرنے کے جرم میں ایمسٹرڈیم سے نکال دیا ہے۔
کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 56 سے زائد زخمی ہوئے۔