ہندوستان کی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے بعد تمام 11 اضلاع میں نافذ کرفیو میں آج 4 گھنٹوں کی نرمی کردی گئی۔
فرانس کے صدر کے لیون شہر کے دورے کے موقع پر حکومتی پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔
دہلی میں جنتر منتر پر خاتون پہلوانوں کا احتجاجی دھرنا بدستور جاری ہے۔
برطانیہ میں شاہ چارلز کی تاجپوشی کے موقع پر علیحدہ علیحدہ جھڑپوں کے واقعات میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوئے۔
نیویارک شہر کی میٹرو میں ایک اور سیاہ فام امریکی شہری کے قتل پر امریکہ بھر میں مظاہرے زور پکڑ رہے ہیں۔
ایران کے سرحدی صوبے، سیستان و بلوچستان میں اسمگلروں سے ایک ٹن سے زیادہ منشیات بر آمد ہوا ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختنونخوا کے علاقے لکی مروت میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر کئی حملے کیے ہیں جن میں فائرنگ کے تبادے میں سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ تین سیکورٹی اہلکار بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
امریکہ کے اوکلاہوما شہر میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک ہوگیا۔
سوات میں تھانے کے اندر دو دھماکے ہوئے جس کی زد میں آ کر 68 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔
عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ کرکوک کے بازاروں کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنانے کے داعش دہشت گرد گروہ کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔