Feb ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ، تین کارکن جاں بحق

پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع شانگلہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں تین پی ٹی آئی کارکنان جاں بحق ہوگئے۔

سحرنیوز/ پاکستان: میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع شانگلہ میں پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان ہونے والے اس تصادم میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مظاہرین مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ مظاہرین نے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کی گاڑی پر پتھراؤ کیا اور اسے روک کر آگ لگادی۔ اس کے بعد مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم شروع ہوگیا نیز پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔

اس جھڑپ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن تین کارکنان زخموں کی شدت کے سبب دم توڑ گئے۔

 

ٹیگس