سحر نیوز رپورٹ
نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پولینڈ میں گرنے والے میزائل ممکنہ طورپر یوکرین سے داغے گئے ہیں ۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ کی ایف اور ورشو میزائل حملے کے بہانے سے نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست جنگ کرانا چاہ رہے تھے۔
قصر کرملین کے ترجمان نے کہا ہے کہ وارسا کے لئے بہتر ہو گا کہ میزائل حملے کے مقام سے ایس تین سو میزائل کے ملنے والے ٹکڑوں کے بارے میں سوچ سمجھ کر بات کرے اور احتیاط سے کام لے۔
پولینڈ کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی پولینڈ پر میزائل حملے کے اصل عامل کے بارے میں ابھی تک صحیح اطلاعات نہیں مل سکی ہیں۔
پولینڈ نے جرمنی سے دوسری جنگ عظیم میں پہنچنے والے نقصانات کا تاوان ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیٹو کے رکن ملکوں کی فضائی سیکیورٹی کویقینی بنانے کے دعوے کےتحت کم سے کم بارہ امریکی جنکی جہاز پولینڈ پہنچ گئے ہیں۔
پولینڈ میں نازیوں کے کنسنٹریشن کیمپ کے باہر دو اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں ہیں جن میں کم از کم 8 ہزار افراد کی 19 ٹن راکھ موجود ہے۔ یہ اندازہ باقیات کے وزن پر مبنی ہے جس کے حساب سے تقریباً ایک جسم کی راکھ دو کلو گرام کے برابر ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے نیٹو کی توسیع پسندانہ پالیسی کی سخت مخالفت کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان سیاسی مذاکرات جلد سے جلد جنگ بندی اور قیام امن پر منتج ہونے چاہئیں۔