-
آج صیہونی حکومت میں جو جرائم اور جارحیت کی جرأت پیدا ہوئی ہے اس کی وجہ مسلمانوں کا ایک دوسرے سے لاتعلق ہونا ہے: صدر پزشکیان
Feb ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۰صدر ایران نے کہا ہے کہ اگر آج صیہونی حکومت خطے میں جرائم اور جارحیت کی جرأت کررہی ہے تو اس کی وجہ مسلمانوں کا ایک دوسرے سے لاتعلق ہونا ہے۔
-
تہران ماسکو تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں؛ صدر ایران
Feb ۲۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۹مسعود پزشکیان نے ایران اور روس کے درمیان تعمیری تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی مسائل کے بارے میں مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں اور باہمی نظریہ کے تناظر میں علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں منجملہ شنگھائی تعاون تنظیم، یوریشیا اور برکس کے ذریعے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
-
حزب اللہ زندہ ہے اور زندہ رہے گی؛ صدر ایران پزشکیان
Feb ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۲صدر ایران مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ حزب اللہ نہ صرف زندہ ہے بلکہ اپنے پر وقار راستے پر پہلے سے کہیں زیادہ استقامت کے ساتھ آگے بڑھے گی، جب تک ظلم اور جارحیت ہے، شہید نصراللہ جیسے عظیم انسان سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹے رہیں گے۔
-
ایران یوریشیا کے ملکوں کے لئے خلیج فارس اور آزاد سمندروں تک پہنچنے کا بہترین راستہ ہے : صدر ایران
Feb ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۲صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے دوست اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ دوستانہ روابط کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تجارتی لین دین میں یوریشیا کے ملکوں کی توانائیاں اجاگر کرنے کا مناسب پلیٹ ہوسکتا ہے۔
-
کوئی ایران پر دباؤ نہیں ڈال سکتا، ایران ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن ہر قیمت پر نہیں: صدر پزشکیان
Feb ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۲صدر مملکت پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی ایران پر دباؤ نہیں ڈال سکتا، اپنے مستقبل کا فیصلہ ہم خود کریں گے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی سے امیر قطر کی ملاقات
Feb ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۲امیر قطر نے آج تہران میں اپنے وفد کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
-
غزہ کے عوام کے درد وغم کو کم کرنے اور ان کی مشکلات دور کرنے کی ضرورت: صدر پزشکیان
Feb ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۲صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امیر قطرکے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں، دوست اور برادر ملک قطر کو خاص حیثیت حاصل ہے۔
-
امیر قطر کا تہران دورہ، صدر پزشکیان نے کیا پرتپاک استقبال
Feb ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۲امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی آج ایران کے دورے پر تہران پہنچے جہاں صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
-
لاطینی امریکا کے ملکوں کے ساتھ تعلقات میں توسیع ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات ميں شامل ہے : صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان
Feb ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۳صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کولمبیا کے ساتھ روابط میں فروغ کے لئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاطینی امریکا کے ملکوں کے ساتھ تعلقات میں توسیع ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات ميں شامل ہے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ رہنمائی اور میدان عمل میں عوام کی موجودگی کی بدولت دشمنوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی: صدر مملکت
Feb ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۷ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے خطاب میں امریکیوں کو جواب دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ دشمن اس حقیقت سے غافل ہیں کہ رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ رہنمائی اور میدان عمل میں ہمیشہ موجود رہنے والے عوام کی بدولت ان کا کوئي بھی سازشی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔