مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے ڈرون حملے کے نتیجہ میں انتہا پسند صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کو ایک صیہونے علاقے کا اپنا دورہ ملتوی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
جنوبی لبنان پر صیہونی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین کے مختلف علاقوں پر تابڑ توڑ میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔
مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے وسیع میزائل حملوں کے ساتھ ہی، صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل موجودہ جنگ میں حزب اللہ کو شکست دینے کی طاقت نہیں رکھتا۔
عراق کی اسلامی تحریک استقامت نے مقبوضہ علاقے میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
عراقی مجاہدین نے جمعرات کی رات متعدد صیہونی اہداف پر ڈرون حملے کئے ہیں۔
عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے 5 ڈرونز شمالی مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود میں 20 منٹ تک اڑتے رہے۔
حزب اللہ لبنان نے بدھ کو بھی صیہونی حکومت کے مختلف فوجی اڈوں اور اہم مراکز پر کامیاب حملے کئے ہیں۔
عراقی مجاہدین نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح حزب اللہ کے جوانوں نے صیہونی فوج کے جدیدترین ڈرون ہرمس کو مار گرایا ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وي چينل گیارہ نے ایک رپورٹ میں ایک باخبر صیہونی ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون حملوں نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو وحشت زدہ کردیا ہے۔