ہندوستان کی ریاست ہریانہ میں سکھ مذہبی رہنما گرو گرمیت رام رحیم کی گرفتاری سے پھوٹنے والے ہنگاموں میں ہلاکتوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 350 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق کو بدھ کے روز ایک بار پھر اپنے گھر میں نظربند کر دیا گیا۔
نیب لاہور نے آج پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں اور بیٹی کو بھی طلب کرلیا۔ اس ملک کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی آج پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے ملک کے بعض صوبوں اورشہروں میں حالیہ آپریشن کے دوران داعش کے 27 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔
حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کی ثالثی کے حوالے سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
پاکستان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ اورعلماء و جوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک مسلح جھڑپ کے دوران مزید 3 کشمیری ہلاک ہو گئے ہیں۔
فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر حراست میں لئے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
جرمنی میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گاڑیاں جلا ڈالیں،شاپنگ مال لوٹ لیے اور توڑ پھوڑکی۔ جھڑپوں میں دو سو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 83 مظاہرین کو گرفتارکر لیا گیا۔
آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرین کے علماء کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔