امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی آگ پر ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
جاپان کے جنوب مغربی علاقے کویوشو میں شدید زلزلہ آیا ہے۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی پر 2 الگ الگ آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 2 کوگرفتار کرلیا ہے۔
غزہ میں تحریک حماس کے مجاہدین کے ساتھ جھڑپ کے دوران غاصب صیہونی حکومت کےمزید چار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کان بیٹھ جانے سے 11 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔
لاس اینجلس میں تیز اور خشک ہواؤں کے باعث آگ مسلسل پھیلتی جا رہی ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں
صہیونی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں تین ماہ سے زیادہ عرصہ قبل شروع ہونے والی کارروائیوں میں 46 صہیونی فوجی اور آفیسرہلاک ہوئے ہیں۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے طولکرم میں واقع نور شمس پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے چین میں زلزلے کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔