یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم از کم چار یمنی عام شہری شہید ہو گئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی انتظامیہ نے احتیاطی طور پر پائین شہر کے بیشتر علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔
پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 28 اپریل کو سپلنجی کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرکے لشکر جھنگوی کے اہم سرغنہ مقصود احمد کو ہلاک کردیا۔
پاکستان کے قبائلی علاقےشمالی وزیرستان میں شادی کی تقریب پردستی بم کے حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
افغان فضائیہ کی ملک کے شمالی صوبے جوزجان میں فضائی بمباری میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
کینیڈا میں قومی جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھری بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ کے ہیڈکوارٹر میں خاتون ملازمہ نے فائرنگ کرکے اپنے 4 ساتھی ملازمین کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
عراقی سیکورٹی فورس نے داعش کے تین خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے بعد ان پراپنا کنٹرول کرلیا ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مختلف واقعات میں دو صحافیوں کو گاڑی اور ٹرک کے ذریعے کچل کرہلاک کردیا گیا ۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے ہلمت پورہ علاقہ میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری جھڑپ جمعرات کو 3 روز بعد اختتام کو پہنچ گئی۔