غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کی جنگ میں اپنے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلیگرام پر ایک پیغام جاری کرکے بتایا ہے کہ اس بریگیڈ کے سپاہیوں نے صیہونی حکومت کے چھتیس فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے سوروکا اسپتال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد سے اب تک اس اسپتال میں دو ہزار ایک سو اڑتالیس زخمی فوجیوں کو منتقل کیا جا چکا ہے۔
امریکی ریاست نیواڈا میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں حملہ آور بھی شامل ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ میں دس صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
ایک صہیونی ذریعے نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج کے خلاف فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائی کی خبر دی ہے جس میں کم سے کم ایک صیہونی کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔
صیہونی میڈيا نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جنگ غزہ کے دوران اسرائیلی فوج نے اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ کر دی ہے۔
صیہونی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں، اپنے دو اور فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالہ میں آج ہونے والے پے درپے دھماکوں کے سلسلے میں ریاست کے ہی ایک شخص نے پولیس کے سامنے خود سپردگی کی ہے۔
ہندوستان کی ریاست کیرالہ کے ایرناکولم میں کالامسری میں واقع ایک کنونشن سینٹر میں تین زبردست دھماکے ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق کنونشن سینٹر میں’ یہوواہ کے گواہوں‘ کی دعائیں جاری تھیں جب دھماکے ہوئے۔