حیفا شہر میں فائرنگ کے واقعے میں دو صیہونی زخمی ہوگئے ہیں
Mar ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع حیفا شہر میں صیہونی مخالف آپریشن کی خبریں ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی فوج کے ريڈیو نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنوب مشرقی حیفا میں واقع یوکنعام قصبے میں فائرنگ کا ایک واقعہ ہوا ہے۔ صیہونی ٹی وی چينل بارہ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کارروائی کرنے والے کو صیہونی پولیس نے گولی مار کر شہید کر دیا۔ کچھ صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والا ایک صیہونی ہلاک ہو گيا ہے۔غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے صیہونی جرائم کا جواب دیتے ہوئے غرب اردن اور مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی مجاہدوں اور نوجوانوں نے شہادت پسندانہ کارروائيوں کا آغاز کیا تھا اور اس قسم کی کارروائیوں میں اب اضافہ ہو رہا ہے۔