لوہانسک پر یوکرین کا راکٹ حملہ، 6 افراد ہلاک
Mar ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
یوکرین نے لوہانسک کے علاقے پر راکٹ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: روسی میڈیا کے مطابق لوہانسک کے علاقے پر یوکرین کی جانب سے کئے جانے والے راکٹ حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو روسی صحافی اور ان کے ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے شہر سومی پر روسی میزائل حملے میں 17 بچوں سمیت 90 افراد زخمی ہوئے ہیں۔