کینیڈا کی میک گیل یونیورسٹی کے طلبا نے صیہونی کمپنیوں کے ساتھ رابطہ ہونے کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صیہونی کمپنیوں کے ساتھ کینیڈا کی یونیورسٹیوں کے رابطے منقطع کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یونائٹیڈ اپوزیشن فورم آسام نے سی اے اے کے نفاذ کے خلاف ریاستی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے خلاف ریلی نکالی اور آج منگل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا.
ہندوستان میں 13 فروری سے شروع ہونے والی "دہلی چلو" کسانوں کی تحریک کچھ دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر فعال ہوگئی ہے اور 10 مارچ کو پورے ملک میں ریل روکو مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں ہزاروں ڈاکٹروں نے ایک بار پھر ہڑتال کردی ہے۔ ڈاکٹروں کی یہ 10 ویں ہڑتال ہے۔
پہیہ جام ہڑتال کی کال چار جماعتی اتحاد بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نےدی ہے۔
ہندوستان میں کسانوں اور مرکزی حکومت کے ساتھ تیسرے دور کی بات چیت بھی بے نتیجہ رہی۔ آج کسانوں کی جانب سے "ہندوستان بند" کی کال پر ہندوستان بند رہا۔
جرمنی میں ہوائی اڈوں کے سیکورٹی عملے کی ملک گیر ہڑتال جاری ہے جس سے مسافروں کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔
ہندوستان کے شہر بنارس کی گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں ہندوؤں کو پوجا کی اجازت دیئے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف شہر کے مسلمانوں نے آج احتجاج کے طور پر اپنے کار وبار بند رکھے۔
جرمنی میں ریل ڈرائیوروں کی یونین نے بدھ سے پیر تک 6 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔