امریکہ اور برطانیہ نے آج جمعہ کو علی الصباح یمن کے کئی علاقوں پر میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں یمن کے 5 فوجی شہید ہوگئے۔
پریس ذرائع کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے شمالی اور مغربی یمن پر حملے کئے ہیں۔
اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل نے یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی حماقت کو علاقے میں بدامنی و عدم استحکام بڑھنے کا باعث قرار دیا ہے۔
یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کی مذمت میں یمن کے مختلف صوبوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور یمنی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو اب ہمارے سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کے خلاف امریکا اور برطانیہ کی جارحیت کی سخت مذمت کی ہے۔
یمن کے عوامی رہنما سیدعبدالملک بدرالدین الحوثی نے فلسطین کی آزادی کو فلسطینی عوام کا حق اور غزہ کے بارے میں مغرب کے موقف کو شرمناک قرار دیا ہے۔
یمن کی قومی نجات حکومت نے اپنے ملک کےخلاف امریکہ اوربرطانیہ کی جارحیت کے ردعمل میں کہا ہے کہ واشنگٹن اور لندن بھاری قیمت ادا کرنے کےلئے تیار رہیں۔
یمن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ہماری کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالے گا تو ہم جواب دیں گے۔
یمن نے بحیرۂ احمر میں صیہونی حکومت کے بحری جہازوں پر حملے کی مذمت پر مبنی سلامتی کونسل کی قرارداد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سیاسی کھیل قرار دیا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرۂ احمر میں ایک امریکی بحری جہاز پر حملے کی خبر دی ہے۔