یمنی فوج نے اسرائیل پر میزائل حملہ کر دیا
اسرائیلی فوج نے یمن سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف داغے گئے میزائل اور مختلف علاقوں میں بجنے والے خطرے کے سائرن بجنے کی تصدیق کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ یمنی فوج نے ایک بار پھر مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا اور تل ابیب اور دیگر مقبوضہ شہروں پر میزائل حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ صہیونی فوج نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بعض میزائلوں کو اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی روکنے کا دعوی کیا ہے۔

دریں اثنا یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے بن گورین ائیرپورٹ کو ہائپر سونک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطین دو ہائپر سونک میزائلوں نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ بن گورین ایئرپورٹ پر یمنی میزائل حملے کے بعد پروازوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یمنی میزائل حملے کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو کو اسرائیلی پارلیمنٹ سے محفوظ پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا۔