سحر نیوز رپورٹ
ایران یورپ اورچین کوپستہ برآمدکرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیاہے جو سال 2022ء میں 184ملین یورو رہا۔
یورپی پارلیمنٹ نے روس مخالف اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، یوکرین کو ہتھیاروں کی زیادہ سے زیادہ ترسیل اوراس ملک میں جنگ کے شعلوں کو بھڑکائے رکھنے کا راستہ ہموار کردیا ہے۔
روس نے سواستوپول کے علاقے میں اپنے بحری بیڑے پر یوکرین کے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
ایک سویڈش تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے نورڈ اسٹریم پائپ لائن کے دھماکے سے اپنے یورپی اتحادیوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔
ایک یورپی تحقیقی ادارے نے بحیرۂ روم کے ذریعے یورپ پہنچنے کے خواہشمند پناہ گزینوں کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران 8 ہزار تارکین وطن ڈوب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر تہران میں بسیج رضاکار فورس کے دستوں کا ایک شاندار اجتماع منعقد ہوا۔
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ہی ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو کمزور کرنے کے اصل ذمہ دار ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے غیر قانونی انخلاء اور یورپی ملکوں کی وعدہ خلافیوں کا ذکر کیے بغیر کہا کہ یہ معاہدہ مرا نہیں بلکہ معطل ہوا ہے۔