یوکرین کے صدر کے اقتصادی امور کے مشیر نے بتایا کہ ملک کو جنگ سے اب تک 100 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
یوکرین کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ جو غیر ملکی رضاکارانہ طریقے سے یوکرین میں روس کے خلاف جنگ کریں گے، انہیں وہ اس ملک کی شہریت دیں گے۔
یوکرین کے دارالحکومت کے مضافاتی شہر بروواری میں ان دنوں روسی اور یوکرینی فوج کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔ شہر کے اندر جاری جھڑپوں کی شدت کو اس ڈرون فوٹیج میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔
روس کی ایک خبر رساں ایجنسی نے روسی فوج سے مقابلہ کرنے کے لئے شام کے صوبہ ادلب سے 450 دہشت گردوں، عرب اور غیر ملکی عسکریت پسندوں کے یوکرین پہنچنے کی خبر دی ہے۔
روس میں شام کے سفیر نے کہا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ یوکرین، یورپ کے لیے ایک وسیع ادلب میں تبدیل ہو جائے۔
وائٹ ہاؤس نے دعوی کیا ہے کہ روس، یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے اور ہم سب کو اس پر چوکس رہنا چاہیے۔
اٹلی کے دار الحکومت روم میں بیلاروس کے سفارتخانے پر کچھ نامعلوم افراد نے پیٹرول بم سے حملہ کیا۔
روس کا کہنا ہے کہ امریکا اور یوکرین مل کر بائیولوجیکل ہتھیار بنانا چاہتے تھے۔
یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ پر ماسکو کے خلاف سخت پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکا اور اس کے اتحادیوں نے روسی تیل اور گیس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔