صیہونی حکومت کی جانب سے یوکرینی مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک کے بعد، ایک اسرائیلی اخبار نے یوکرینی مریضوں کو ہسپتالوں سے نکالنے اور ان کے ہیلتھ انشورنس کی تجدید نہ کرنے کی خبر دی ہے۔
یوکرین کے سابق صدر کے مشیر نے یوکرین کی فوج کے بارے میں امریکی حکام کے نظریات کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یوکرین کے باشندوں کو ردی سمجھتا ہے اور انہیں بے وقعت قرار دیتا ہے۔
جرمنی کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کو جدید یو اے وی فراہم کرے گا۔
امریکہ کے ایک اعلی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ نیٹو کو امید تھی کہ یوکرین روس کے خلاف اپنے جوابی حملوں میں بڑا الٹ پھیر کردے گا لیکن نیٹو کو مایوسی ہوئی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک یوکرین میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔
واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ہم گولہ بارود کے ذخیرے کو کم نہیں ہونے دیں گے۔
روسی وزارت دفاع نے یوکرین کی جانب سے ماسکو پر حملے کی غرض سے دو خودکش ڈرون کی تباہی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ سواستوپل میں بھی یوکرین کے 11 ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔
تازہ ترین سروے بتاتے ہیں کہ جرمن شہریوں کی اکثریت یوکرین کو ٹورس کروز میزائلوں کی فراہمی کے خلاف ہے اور ان میں سے تقریباً نصف اس ملک کو مزید ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں بھی شکوک کا شکار ہیں۔
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس نے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے ٹھکانے پر یوکرین کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
امریکہ اور مغربی ممالک مختلف حیلے بہانوں سے یوکرین کی جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں۔