بیروت میں سید حسن نصراللہ کے ساتھ شہید ہونے والے ایرانی اعلی فوجی مشیر جنرل شہید عباس نیلفروشان کی تشییع جنازہ تہران اور قم کے بعد مشہد المقدس میں انجام پائی۔
جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان میں فلسطینیوں کے خلاف جرمن وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ اردن میں اس ملک کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن حسین سے ملاقات میں علاقے کے اہم ترین مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
صیہونی میڈیا ذرائع نے بدھ کی صبح شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہر صفد اور اس کے اطراف کی کالونیوں پر جنوبی لبنان سے میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔ اس حملے میں شہر صفد پر پچاس میزائل فائر کئے گئے ہيں۔
صیہونی حکومت کی جارح فوج نے اپنے تازہ ترین جرائم میں لبنان کے مختلف علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کرے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہالینڈ میں بھی عوام نے صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں مقوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔
اسپین کے وزیر اعظم نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یورپی یونین کو تل ابیب کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو معطل کرنا چاہیے۔
عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں واقع ایک انتہائی حساس مرکز کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔