دنیا اورعالم اسلام کے تقریبا زیادہ تر ملکوں میں کل بروز ہفتہ عید الفطر منائی جائیگی تاہم سعودی عرب اور افغانستان کے عوام اور پاکستان میں صرف بوہری برادری آج عید منا رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق افغان یو این خواتین عملے کو کام کی اجازت نہ ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے۔
چین کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق طالبان حکومت کی متعارف کرائی گئی حالیہ پالیسیوں کے اثرات کے حوالے سے انکے ملک کو تشویش ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کچھ افغان مہاجرین جنہیں انخلا کے آپریشن کے دوران اس ملک سے منتقل کیا گیا تھا، ان کا رویہ اچھا نہیں ہے۔
داعش نے ٹیلی گرام پر اپنے چینل کے ذریعے کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جس میں 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے تھے۔
افغان طالبان نے دعوی کیا ہے کہ داعش خراسان کے تین اہم دہشتگردوں کو انہوں نے ہلاک کر دیا ہے جن میں اس دہشت گرد گروہ کا دوسرا اہم ترین کمانڈر بھی شامل ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ہونے والے بین الاقوامی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو سات وکٹ سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
افغان طالبان کے ایک وفد نے مشترکہ سرحد پر بدامنی اوردہشت گرد عناصر کے خلاف جنگ کے بارے میں پاکستان کے خدشات دور کرنے کےلئے اعلی انٹیلی جنس حکام کو پاکستان دورہ کےلئے بھیجا ہے۔
افغانستان کے صوبے غور میں ہونے والے ایک دھماکے میں چھے افراد جاں بحق ہو گئے۔
افغانستان میں سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں داعش سے وابستہ پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔