شام پر قابض امریکیوں کے اڈے میں ایک بار پھر داعشی دہشتگردوں کی منتقلی کی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے شام میں زلزلہ زدگان کو امداد کی فراہمی کے لیے پابندیوں اور جنگ کے مسائل کے حوالے سے عالمی برادری کی بے حسی نےانسانی حقوق کے دعویداروں کے دوہرے معیار کو ایک بار پھر آشکارا کردیا ہے۔
امریکی رکن کانگریس نے شام میں امریکہ کی موجودگی کو داعش کے لیے ایک تحفہ قرار دیا ہے ۔
عراقی حکومت کے ترجمان نے عراقی وزیراعظم کی امریکی وزیرجنگ سے حالیہ ملاقات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد الشیاع نے بارہا یہ بات کہی ہے کہ عراق کو غیر ملکی فوجوں کی ضرورت نہیں ہے۔
امریکہ میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے ملک کے ساحلی علاقوں اور جزیروں میں امریکہ کی بڑھتی سرگرمیوں کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔
المانیٹر تجزیاتی ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب مارچ کے آخری ہفتے میں اپنی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے ملک کے مشرق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر ردعمل ظاہر کیا ہے جس کا مقصد ان علاقوں پر کنٹرول قائم کرنا اور جھڑپوں کو تیز کرنے کے لیے سعودی عرب کی حمایت کرنا ہے۔
یو ایس مارشل سروس کے کمپیوٹر سسٹم پر رینسم ویئر حملے کے دوران، ہیکرز نے ایجنسی کے ملازمین اور تفتیشی مقاصد کے بارے میں حساس اور ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات چرا لیں۔
تھائی لینڈ گولڈن کوبرا مشقوں کے انعقاد کے لیے امریکہ اور دیگر درجنوں ممالک کے 7,000 سے زیادہ فوجیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔