سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایرانی تیل بردار بحری جہاز پر ڈاکہ زنی کی امریکی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان سے اس ملک کے نکلنے کے طریقے نے امریکہ کی فوج کا اعتبار ختم کردیا ہے اور امریکی حکومت ایک شکست خوردہ حکومت ہے۔
افغانستان کے امور میں امریکہ کے سابق ایلچی نے اس ملک میں و اشنگٹن کی شکست کا اعتراف کیا ہے۔
طالبان نے خطے میں امریکہ اور نیٹو کے اڈوں کے قیام کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
امریکا اور قطر کے درمیان اسلحے کی فروخت کے حوالے سے ہونے والے معاہدے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ناراض ہیں اور ان کے غصے نے امریکا کو پریشان کردیا ہے۔
یمن کے مآرب علاقے میں یقینی شکست کے پیش نظر امریکہ نے دہشت گرد گروہ القاعدہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین مارک میلی نے کہا کہ چین کی جانب سے خلا میں ہائپر سونک میزائل کا تجربہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے بہت اہم واقعہ ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ دشمن اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ وہ ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور سامراجی قوتوں بالخصوص امریکہ کا زوال نزدیک ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ ماضی کے سخت دور کے بعد آج علاقے میں مجرم امریکہ کے زوال و اس کے کمزور و ناتواں ہونے کا بخوبی مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
امریکہ نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ شام میں ’التنف‘ چھاونی پر ہوئے حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔