عراق کے وزیر داخلہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر سیکورٹی سے متعلق خصوصی احکامات جاری کئے ہیں۔
میرجاوہ بارڈر میں اربعین حسینی میں شریک ہونے والے پاکستانی زائرین کی پذیرائی کےلئے امام رضا علیہ السلام کا موکب لگا ہوا ہے جہاں زائرین کو خدمات فراہم کی جاری ہیں۔
صوبہ سیستان وبلوچستان کی اربعین کمیٹی کے طبی شعبے کے سیکریٹری نے زاہدان میں پاکستان کے زائرین اربعین کےلئے خصوصی کلینک کھولے جانے کی خبر دی ہے۔
سیستان و بلوچستان کے روڈز اینڈ روڈ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اب تک سات ہزار تین سو چھہتر پاکستانی زائرین میرجاوہ سرحدی ٹرمینل کے راستے سے ملک میں داخل ہو چکے ہیں۔
امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کا 300 افراد پر مشتمل یہ اربعین جلوس، 72 حسینی پرچم اٹھائے، ایران کے شہراهواز سے چلتے ہوئے 900 کلومیٹر کا راستہ پیدل کربلا معلی کی طرف طے کرئے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت کے ادارے میں ٹیکنالوجی اور انفارمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ محرم کے آغاز سے اب تک کل پچیس لاکھ زائروں نے مقدس مقامات کا سفر کیا ہے۔
مہران بارڈر سے اربعین ملین مارچ میں شامل ہونے کےلئے ایرانی زائرین عراق جا رہے ہیں۔
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر نے کہا ہے کہ صفر کے آغاز سے اب تک 15 ہزار پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے ہیں۔
اربعین کی زیارت اسلامی حکومتوں کے مختلف ادوار میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ گذشتہ ایک دہائی کے دوران عراقی اور غیر عراقی زائرین کی تعداد کئی ملین تک پہنچ گئی ہے۔
میرجاوہ بارڈر سے سیستان و بلوچستان پہنچنے والے پاکستانی زائرین کے پہلے قافلے کی آمد کے ساتھ ہی زاہدان میں اربعین حسینی کے زائرین کے قافلوں کو فیول کی فراہمی کا کام ہفتے کے روز سے شروع ہوگیا ہے۔