ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا کے بیراگڑھ علاقے میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں بھیانک آتش زدگی اور زوردار دھماکوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کم سے کم 200 بتائی گئی ہے۔
امریکہ کے جنوب مغرب میں واقع ملک چلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ قابو سے باہر ہوگئی ہے جس میں اب تک کم از کم 51 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں آسام رائفلز کے ایک فوجی اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آور فوجی نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔
امریکہ کے شہر شکاگو کے مضافات میں ایک مسلح شخص نے 8 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور اس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں ایل پی جی گیس سلینڈروں سے لدے ایک ٹرک میں اچانک آگ لگنے اور سلینڈروں میں دھماکے ہونے کی خبریں ہیں۔
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں ممبئی کے پاس واقع علاقے ڈومبیولی میں ایک اونچی عمارت میں شدید آگ لگنے کی خبر ہے۔
جاپان میں شدید زلزلے کے بعد ایک بڑے حادثے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والے جاپانی کوسٹ گارڈ کے اہلکار تھے۔
اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے اندر انجام دیئے گئے حملوں کے دوران 20 فوجی ہلاک ہو گئے ۔
چین کے شمالی صوبے شانکزی کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 51 افراد زخمی ہوگئے۔
قزاقستان کی ایک کان میں شدید آتش زدگی کے نتیجے میں کم سے کم 32 افراد کی موت ہوگئی ہے اور 14 افراد لاپتہ ہیں۔