مرکزی غزہ کے ایک علاقے پر صیہونی دہشتگردوں کی بمباری میں کم از کم سولہ فلسطینی شہریوں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات کی ڈیموکریٹک امیدوار کی تقریر کے دوران غزہ کے سینکڑوں حامیوں نے غزہ جنگ میں واشنگٹن کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے شمالی غزہ پٹی میں جاری بحران کے قحط میں تبدیل ہونے کی بابت خبردار کیا ہے۔
غزہ کے محکمہ صحت نے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہدائے غزہ کی تعداد 43 ہزار سے اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرجانے کی خبر دی ہے۔
اٹلی کے مختلف شہروں میں عوام نے غزہ میں امن کے قیام کے حق میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔
سابق پاکستانی صدر عارف علوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے دنیا کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کی حمایت میں ایران کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
کل جمعہ کے دن پاکستانی مسلمان نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دوبارہ سڑکوں پر آئے اور فلسطین اور لبنان میں صیہونی دہشت گرد حکومت کے جرائم کی مذمت میں احتجاج کیا۔
فلسطین کے انفارمیشن سنٹر نے بعض مقامی ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ جارح اسرائیلی فورسز نے آج صبح کمال عدوان اسپتال کی جانب پیش قدمی کرنے سے پہلے اس کا محاصرہ کیا اور پھر اس پر حملہ کر دیا۔
دنیا کے مختلف علاقوں کے عوام نے غزہ و لبنان کے عوام کی حمایت کرتے ہوئے غزہ اور لبنان کے عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں مظاہرے کئے ہیں۔
جارح صیہونی حکومت غزہ کے مختلف علاقوں پر بری و فضائی حملوں اور بمباریوں کے ساتھ ہی فلسطینیوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔