تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غاصب اسرائيل کی نابودی کو یقینی قرار دیا ہے۔
حماس کے رہنما سامی ابوزہری نے کہا ہے کہ جارح صیہونی حکومت کے جنگی قیدیوں کو اسی وقت رہا کیا جائے گا جب یہ جارح حکومت ہماری شرائط تسلیم کرلے گی۔
القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ 4 اسرائیلی قیدیوں کی حفاظتی ٹیم سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کی "وعدہ صادق" کارروائی کے بعد صیہونی حکومت کے ٹھوس دفاعی نظام اور ناقابل شکست ہونے کا طلسم ٹوٹ گیا۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے فلسطینی مزاحمت کی طاقت کے اعتراف کے ساتھ ہی غزہ میں اپنے جرائم جاری رکھنے پر تاکید کی ہے-
غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں نہتے فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری ہے اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شہیدوں کی تعداد پینتیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے-
جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم سے کم دس اسرائیلی فوجی خودکشی کر چکے ہیں.
برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیار دینے پر پابندی سے حماس مضبوط ہوگا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے تجویز کیے گئے تمام منصوبے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی مخالفت کی وجہ سے ناکام اور بے نتیجہ رہے ہیں۔
فلسطین کی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے رفح میں چار صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا-