راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے فیض آباد کے مقام پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی مشروط اجازت دے دی۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی ٹیسٹ کے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
آرمی چیف کی تعیناتی پر پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں خوب اتھل پتھل اور بیان بازیوں کا بازار خاصا گرم نظر آ رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو سب کو سرپرائز ملے گا، مجھے ان کی منصوبہ بندی کا علم ہے اور میں آگے کی پلاننگ کررہا ہوں۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا نام بدھ تک سامنے آجائے گا جبکہ تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہوگا۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمران خان کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ جاری ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نئے آرمی چیف کی تقرری کے سلسلے میں لندن میں مقیم مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف کے صلاح مشورے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں اپنے پانچ روزہ قیام کے بعد آج وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ وہ اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ نون کے قائد سے ملنے کے لئے وہاں پہنچے تھے۔
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات کی بہتری کے لئے پس پردہ مذاکرات کی خبر دی ہے۔
پاکستانی فوج نے ایک بار پھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کے اختتام پر قیام کے حوالے سے تمام تر قیاس آرائیوں کو مسترد کیا ہے۔