ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈر اور تین ریاستوں کے سابق گورنر عزیز قریشی مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج جمعہ کو انتقال کر گئے۔
ہندوستان کی ریاست آسام میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے موقع پر 9 مارچ کو شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے نفاذ کے اعلان کے خلاف 30 سے زیادہ تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
ہندوستان میں سنہ 1993 میں حیدرآباد، کانپور، لکھنؤ، سورت اور ممبئی میں کچھ ٹرینوں میں سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے اور ان دھماکوں کے الزام میں عبدالکریم ٹنڈے کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ اب اجمیر کی ٹاڈا عدالت نے انہیں بری کردیا ہے۔
ہندوستان کے تاریخی شہر لکھنؤ میں واقع قدیم ٹیلے والی مسجد میں ہندو فریق نے مندر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دینے والے ریٹائرڈ جج کو ریٹائرمنٹ والے دن تحفہ ملا اور وہ سرکاری یونیورسٹی کے لوک پال مقرر ہوگئے-
ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ کے علاقے جام تاڑا میں بدھ کی رات ایک بھیانک ٹرین حادثہ ہوا ہے جس میں اب تک کم از کم 12 افراد کی موت کی خبر ہے۔
ہندوستان کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں سیاسی اتھل پتھل کے درمیان وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے اپنے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے استعفی نہیں دیا ہے اور ریاست میں کانگریس حکومت پورے پانچ سال چلے گی۔
ہندوستان کے مرکزی تفتیشی ادارے، سی بی آئی، نے اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیج کر بلایا ہے۔
ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے کانگریس میں بغاوت کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
ہندوستان کے قدیم اور معروف شہر وارانسی (بنارس) میں واقع گیان واپی مسجد کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ کے ایک اہم فیصلے کو مسلم فریق نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔