دہلی میں واقع افغان سفارت خانے نے اپنے سفارتی مشن کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس فاطمہ بی بی کا آج جمعرات کو انتقال ہوگیا۔
سحر نیوز رپورٹ
ہندوستان کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں ایک پرائیویٹ زیر تعمیر اسٹیڈیم میں اچانک دھماکہ ہوا جس سے اس کی دیواریں گر گئیں اور 3 مزدوروں کی موت واقع ہوگئی۔
آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان جاری ورلڈکپ کے فائنل میچ میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے ایک شخص نے گراؤنڈ میں انٹری دی اور ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔
ہندوستان میں کانگریس پارٹی کے ایک رکن پارلیمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو بغیر مقدمہ چلائے گولی مار کر قتل کردینا چاہئے۔
ہندوستان کی دو ریاستوں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں آج ریاستی اسمبلی کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ شام 5 بجے تک مدھیہ پردیش میں 71 اعشاریہ 16 فی صد اور چھتیس گڑھ میں 68 اعشاریہ 15 فی صد ووٹنگ ہوئی۔
مدھیہ پردیش کی 230 اسمبلی سیٹوں پر 2,533 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ چھتیس گڑھ میں انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے 70 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔
ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں حادثے کا شکار سرنگ میں 40 مزدور ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں، ان کی جان بچانے کی کوششیں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔
ہندوستان کی ریاست اترا کھنڈ میں پولیس نے ایک مسلمان شخص کو انڈے بیچنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔