Jul ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
  • کون بول رہا ہے جھوٹ؟ ٹرمپ یا مودی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بارپھر دعوی کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی جنگ انھوں نے بند کرائی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حالیہ جنگ کو رکوا دیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ، اس تنازع میں پانچ طیارے مار گرائے گئے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ ممکنہ طور پر ایٹمی جنگ پر ختم ہونے والا تھا۔

ٹرمپ نے مزید کہا، انہوں نے پانچ طیاروں کو مار گرایا اور یہ آگے پیچھے، آگے پیچھے، آگے پیچھے تھا۔ میں نے انہیں بلایا اور کہا، سنو، مزید تجارت نہیں ہوگی، اگر تم ایسا کرتے ہو تو تمہارے ساتھ اچھا نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا، وہ دونوں طاقتور جوہری ممالک ہیں اور ایسا ہوتا، اور کون جانتا ہے کہ یہ کہاں ختم ہوتا۔ اور میں نے اسے روک دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ، جو بارہا کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعات کو روکا ہے، گزشتہ جمعہ کو پہلی بار کہا کہ جنگ کے دوران پانچ جیٹ طیارے مار گرائے گئے ہیں۔

 

 

ٹیگس