ہندوستان کے ضلع مظفر نگر میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ سامنے ایا ہے جس میں ایک اسکول ٹیچر نے ایک مسلم بچے کو کلاس کے دوسرے بچوں سے پٹوایا۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے خلائی مشن چندریان 3 کو نئے ہندوستان کی شناخت قرار دیا ہے۔
لکھنؤ سے رامیشورم جانے والی ریل گاڑی میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان نے چندریان 3 کے چاند پر کامیابی کے ساتھ پہنچنے پر ہندوستان کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر ایران ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات سے متعلق ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے فارسی میں پیغام جاری کیا ہے جس کا ایران اور ہندوستان کے سیاسی و سماجی حلقوں میں زبردست خیر مقدم ہوا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے جوہانسبرگ میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئیٹر پیج پر فارسی میں لکھا ہے کہ "میری صدر ابراہیم رئیسی سے بہت اچھی ملاقات ہوئی۔"
ہندوستان نے اپنے چندریان 3 خلائی مشن کے ذریعے چاند کے جنوبی قطب پر تحقیقی کام شروع کردیا ہے۔
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے تاج پورا علاقے میں ایک ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔